پنجاب سے 45 لاکھ اور سندھ سے 6 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف

عی Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سے مبینہ طور پر 45 لاکھ ٹن گندم کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سندھ میں بھی 6 لاکھ ٹن گندم کے ریکارڈ سے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گندم بحران کی تحقیقات نہ ہوئیں تو درآمدی بل ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جس پر گندم کے بحران اور ممکنہ ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے گندم غائب ہونے کا انکشاف ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا، جس میں پنجاب کے افسران نے دیگر صوبوں سے دریافت کیا کہ آیا یہ گندم ان کے صوبوں میں منتقل ہوئی ہے، تاہم دیگر صوبوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ گندم ذخیرہ اندوزی کا شکار ہوئی ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں