صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

عی Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر اُنہیں پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کی پہلی جنگ 27 جولائی 1948 کے دوران دشمن کا مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے قومی تاریخ میں ایسا باب رقم کیا جسے آنے والی نسلیں ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد کرتی رہیں گی، پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں