پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

عی Jul 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی اور گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

علاوہ ازیں دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندیاں موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے عائد کی گئیں ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں