پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

عی Jul 1, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کسان کارڈ پروگرام اور زرعی میکانائزیشن کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسان کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار کاشتکاروں کو شامل کر لیا گیا ہے اور مجموعی تعداد 10 لاکھ کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کسان کارڈ کے تحت دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھادوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں