کسی بھی خلیجی ریاست کو ایرانی حملوں کا نشانہ بننے کے لیے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، مشیر اماراتی صدر

عی Jun 4, 2026 IDOPRESS

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر برائے سفارتی امور ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ کسی بھی خلیجی ریاست کو ایرانی حملوں کا نشانہ بننے کے لیے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، ان کا یہ بیان کویت اور بحرین کے خلاف گزشتہ روز کے ایرانی حملوں کے بعد سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ کسی بھی خلیجی ریاست کو (ایرانی حملوں کا) نشانہ بننے کے لیے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے عرب خلیجی ریاستوں کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، ان کے مفادات مشترکہ ہیں اور ان کا مستقبل ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جارحیت کسی ایک ریاست کو نہیں بلکہ ہم سب کو نشانہ بنا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں