اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور قتل کا معمہ حل 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں 30 سالہ نوجوان کے قتل میں ایک 19 سالہ لڑکی اور اس کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق

عی May 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں 30 سالہ نوجوان کے قتل میں ایک 19 سالہ لڑکی اور اس کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس واردات کا مرکزی کردار لڑکی ہے جس نے شادی سے انکار پر لڑکے کو قتل کروایا ، مرکزی ملزم سیف اللہ خیبرپختونخوا پولیس میں کانسٹیبل اور ایک ڈی ایس پی کا بیٹا ہے ، کو سوات کے علاقے سیدو شریف سے گرفتار کیا گیا جبکہ 19 سالہ لڑکی کو اسلام آباد سے 24 گھنٹوں کے اندر حراست میں لیا گیا، مقتول فرخ چوہدری کو اتوار کی رات اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع رہائش گاہ سے چار سے 5 افراد نے اغواء کیا، بعدازاں اسے صوابی موٹروے مردان منتقل کیا گیا، جہاں مبینہ تشدد کے بعد اسے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد لاش مردان کی ایک سڑک پر پھینک دی گئی۔

پولیس کا کہناہے کہ مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب دیگر سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں