لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ملاقات میں عوامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پروزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا،فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں کو سراہا۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اپنا کھیت…… اپنا روزگارسکیم“ سے ہزاروں نوجوانوں رزق کما سکیں گے۔ عوامی مسائل ہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی حل کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہرعوامی پراجیکٹ میرے دل کے بے حد قریب ہے، عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام اپنی نوعیت کا دنیا کاسب سے بڑا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بن چکا ہے۔
