لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 2026 کے پہلے ایلیمینیٹر معرکے میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 2026 کے پہلے ایلیمینیٹر معرکے میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین کو فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے 160 رنز کا ہدف ملا ہے۔ حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو آغاز میں انتہائی سودمند ثابت ہوا کیونکہ ملتان کا ٹاپ آرڈر حیدرآباد کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ اسٹیون سمتھ 13، صاحبزادہ فرحان 15 اور جوش فلپی محض 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ ایک موقع پر سلطانز کی آدھی ٹیم محض 52 رنز پر آؤٹ ہو کر شدید مشکلات کا شکار تھی۔
