اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز سے تشبیہہ دینے پر اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے شہری کو

کیپشن: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز سے تشبیہہ دینے پر اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تھانہ ترنول میں اپنی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمے کے متن میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ" ترنول پھاٹک بھی آبنائے ہرمز سے کم نہیں، اسے اگر بند کردیا جائے تو ہمارے سارے مسئلے حل ہوجائیں گے" یہ دیکھنے کے بعد فیلڈ میں موجود پولیس ٹیم فوراً ترنول چوک پہنچی جہاں لوگوں سے تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ پوسٹ ڈھوک پراچہ کے "خ" نے لگائی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ناکے لگا کر پولیس اہلکار لڑکوں کو روکتے ہیں اور موبائل میں موجود گیمز کی بنیاد پر انہیں جوئے کے مقدمے کی دھمکیاں دے کر ڈرایا دھمکایا جاتا ہےا ور پھر رشوت بٹوری جاتی ہے۔
