روم (ویب ڈیسک) پوپ لیو نے انکشاف کیا ہے کہ ’’ میں اپنے ساتھ لبنان کے ایک مسلمان بچے کی تصویر رکھتا ہوں جسے’’ویلکم پوپ

روم (ویب ڈیسک) پوپ لیو نے انکشاف کیا ہے کہ ’’ میں اپنے ساتھ لبنان کے ایک مسلمان بچے کی تصویر رکھتا ہوں جسے’’ویلکم پوپ لیو‘‘ کا پلے کارڈ تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن جنگ کے حالیہ مرحلے میں وہ بچہ ہلاک ہو گیا۔‘‘
’’بی بی سی‘‘ کے مطابق پوپ لیو نے امریکہ اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع نے ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے، ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر ایک طویل تنقیدی پیغام جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
4فریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی کے دوران پرواز میں بات کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ’’میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا، تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ ‘‘
