راجن پور: کم عمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور کے علاقے بھنڈو والا میں کم عمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش کی گئی جس کو بارڈر ملٹری پولیس نے ناکام بنا دی۔

عی Apr 20, 2026 IDOPRESS

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور کے علاقے بھنڈو والا میں کم عمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش کی گئی جس کو بارڈر ملٹری پولیس نے ناکام بنا دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بروقت اطلاع پر کارروائی کر کے شادی تقریب رکوا دی گئی۔بی ایم پی نے کہا کہ دولہا، نکاح خواں اور والدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے کم عمری میں شادی پر پابندی کا آرڈیننس منظور کیا تھا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق پنجاب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی، نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

کم عمری کی شادی قابلِ سزا جرم اور کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے اور نکاح خواں کو کم از کم 1 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں