لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے چل بسیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے چل بسیں، انہیں   دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال منتقل کیا

عی Apr 12, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے چل بسیں، انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز 92 سالہ آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹر پریت سامدانی نے ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔آشا بھوسلے کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ان کی حالت نازک ہے۔

8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں، انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے سجایا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں