پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا، امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنا عزم جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اتوار کی صبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکہ کے شکر

عی Apr 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اتوار کی صبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکہ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے نہ صرف وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کی درخواست منظور کی بلکہ پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد میں مذاکرات بھی کئے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر غالیباف کی سربراہی میں ایران اور امریکہ کے وفود مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ انھوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ فریقین کے درمیان ہونے والے ’مشکل اور تعمیری مذاکرات‘ کے کئی دور کے دوران فریقین کی معاونت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری مذاکرات آج صبح ختم ہوئے۔


انھوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق مثبت جذبے کا مظاہرہ کرتے رہیں گے تاکہ خطے اور اس سے بھی آگے کے لیے دیرپا امن اور خوشحالی کا حصول ممکن ہو سکے۔


’یہ اہم ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنا عزم جاری رکھیں۔‘


ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔


انھوں نے ایران اور امریکہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پر دونوں ملکوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں