کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ،ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اورکراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کیلئے روانہ کردی گئی۔

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ،ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اورکراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کیلئے روانہ کردی گئی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق برآمدی سامان گوادر کے علاقے گبد سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے وسط ایشیاء کے ممالک تک پہنچے گا۔
پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے پہلی برآمدی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے جسے خصوصی ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے کراچی سے براستہ ایران ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند روانہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیاء کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے۔ پاکستان، ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے جو ایران اور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت وتجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہو گئیں۔
