ٹرمپ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام، سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائیریکٹر جیمز کومی پر الزام ہے کہ ایک انسٹاگرام پوسٹ

ٹیک Apr 30, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائیریکٹر جیمز کومی پر الزام ہے کہ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اب جیمز کومی نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے تاکہ ان الزامات کا سامنا کر سکیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق سنہ 2025 میں ایف بی آئی کے سابق ڈائیریکٹر نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ساحل سمندر پر سیپیوں کی تصویر تھی۔ یہ سیپیاں اس انداز سے رکھی گئی تھیں کہ ان سے ’8647‘ کے اعداد بنتے تھے۔


ایٹی سکس (86) بول چال کی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ’ٹھکانے لگا دینا‘ ہوتا ہے اور استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس سے ٹرمپ کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو امریکہ کے 47 ویں صدر ہیں۔


کومی نے کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ان اعداد کا مطلب معلوم نہیں تھا۔


عوامی رد عمل کے بعد انھوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے وضاحتی پیغام میں لکھا تھا: ’آج ساحل پر چہل قدمی کے دوران میں نے کچھ سیپیاں دیکھیں اور ان کی تصویر پوسٹ کی، جس کے بارے میں میرا خیال تھا کہ یہ ایک سیاسی پیغام تھا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کچھ لوگ ان اعداد کو تشدد سے جوڑتے ہیں۔ یہ میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا، لیکن چونکہ میں ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتا ہوں، اس لیے میں نے وہ پوسٹ ہٹا دی۔‘


بدھ کی سہ پہر ورجینیا کی عدالت میں اپنی مختصر پیشی کے دوران جیمز کومی نہ تو کوئی جواب داخل کر سکے اور نہ ہی انھوں نے کوئی گفتگو کی۔


ان کے وکیل پیٹرک فٹزجیرالڈ نے کہا کہ سابق ڈائیریکٹر ایف بی آئی اس دلیل پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دیں گے کہ چونکہ وہ ٹرمپ کے خلاف بولتے ہیں تو انھیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


جج نے جیمز کومی کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے۔ بی بی سی کے امریکی شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق، الزامات پڑھے جانے پر جیمز کومی نے سر ہلایا اور روانگی کے وقت اپنے اہل خانہ کی طرف مسکرا کر دیکھا۔


استغاثہ کی جانب سے جیمز کومی پر صدر کی جان لینے اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ہر الزام کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔


منگل کے روز ایک ویڈیو بیان میں جیمز کومی نے کہا کہ وہ ان الزامات کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: ’اگر کسی کو جرم کے بارے میں کچھ بھی علم ہو تو وہ 86 کو جانتا ہے۔ یہ قتل کے لیے مجرموں کی اصطلاح ہے۔ مافیا جب وہ کسی کو مارنا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس شخص کو 86 کر دو۔‘


جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ جیمز کومی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو اپنے لیے دھمکی سمجھتے ہیں، تو صدر نے جواب دیا: ’ممکن ہے۔‘


ٹرمپ نے کہا: ’میرے خیال میں جیمز کومی جیسے لوگوں نے سیاست دانوں اور دوسروں کے لیے بہت بڑا خطرہ پیدا کیا ہے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں