راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔
گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 10 سالہ بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
