ایران پر ورلڈ کپ میں شرکت کی پابندی نہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر ورلڈ کپ میں شرکت کی پابندی نہیں تاہم اگر ایران شرکت نہیں کرتا تو یہ اس کا

ٹیک Apr 24, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر ورلڈ کپ میں شرکت کی پابندی نہیں تاہم اگر ایران شرکت نہیں کرتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

بی بی سی اردو کے مطابق اوول آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی ایرانی کھلاڑیوں کو یہ نہیں کہا گیا کہ وہ اس موسمِ گرما میں امریکا بھر میں ہونے والے ورلڈ کپ میچوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔


مارکو روبیو کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایران شاید ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرے اور اس کی جگہ اٹلی شامل ہو جائے،


انھوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کا مسئلہ اس کے کھلاڑی نہیں بلکہ وہ کچھ افراد ہیں جنھیں وہ اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔


انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’جس چیز کی ان پر پابندی ہے وہ یہ ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو صحافی اور ایتھلیٹک ٹرینرز ظاہر کرتے ہوئے ہمارے ملک میں لائیں۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں