بنوں میں تھانہ ڈومیل کے قریب خودکش دھماکا،5 افراد شہید،4زخمی

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی

ٹیک Apr 3, 2026 IDOPRESS

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

آر پی او بنوں کے مطابق دھماکاتھانہ ڈومیل کے قریب پیش ہوا، قریبی آبادی کو شدید نقصان پہنچا، بہترین سیکیورٹی اقدامات کے باعث تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ خوارج نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں