محکمہ موسمیات نے عید کے دن بارش کی نوید سنادی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔ نجی ٹی وی سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

ٹیک Mar 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ بارش برسانے والا ہواؤں کا سلسلہ بدستور ملک میں موجود ہے۔ کل عید کے دن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

عرفان ورک نے کہا کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، ملک کے کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں