پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی

ٹیک Mar 19, 2026 IDOPRESS

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔


بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے، بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں