ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملہ سعودی ائیر ڈیفنس نے چاروں میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ سعودی وزرات دفاع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملہ سعودی ائیر ڈیفنس نے چاروں میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
سعودی وزرات دفاع کے مطابق دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں پر چار بیلسٹک میزائل داغےگئے جن کو ائیر ڈیفینس سسٹم نے فضا میں ہی مار گرایا ہے تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ شہری علاقے پر گرا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
دارالحکومت ریاض میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور حکام کی جانب سے ملکی اور غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں پر جمع نا ہوں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے منطقہ شرقیہ پر بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
