اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں 2آرڈیننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں 2آرڈیننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل آرڈیننس 2025اورریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیے۔وزیرقانون نے برآمدی ترقی فنڈترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نوترمیمی بل 2026،بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل 2026،فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026،علاقہ دارلحکومت اسلام آبادکنڈومینئیم(ملکیت وانتظام)بل 2026،اورمتبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بلز 2026ایوان میں پیش کیے۔
وزیرقانون نے انکم ٹیکسس(ترمیم سوم)بل 2025پرقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔
