بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا کے ساتھ جنگ کا خواہاں ہے، تاہم اگر ایک بار

سورس: File
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا کے ساتھ جنگ کا خواہاں ہے، تاہم اگر ایک بار پھر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے، لیکن یہ مذاکرات باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، نہ کہ واشنگٹن کی جانب سے “حکم نامے” کی صورت میں۔
