کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح، چین سے4آپریٹرز نے سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی  پورٹ  پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا،  ایرانی بندر گاہ  چاہ بہار کے لیے  پہلی فیری کا آغاز

ٹیک Jan 9, 2026 IDOPRESS

سورس: فوٹو: پی آئی ڈی

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا، ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کے لیے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔چین سے4آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی بندرگاہ کے ایسٹ ہارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ائیرپورٹ سہولیات سےکم نہیں ، اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا، چین سے4آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے ۔

اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہارکرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں2 مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔

پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، یہ فیری سمندری تفریحی میں ان گنت مواقعوں کا سبب بن سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں