پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر  شیخ محمد پرویز انتقال کر گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر  شیخ محمد پرویز گزشتہ دن لاہور میں انتقال کر گئے- مرحوم کی عمر 77 برس  اور وہ کچھ

ٹیک Dec 11, 2025 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر شیخ محمد پرویز گزشتہ دن لاہور میں انتقال کر گئے- مرحوم کی عمر 77 برس اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے- ان کا انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا-


شیخ محمد پرویز نے دبئی میں 50 سال سے زائد کا عرصہ گزارا ، دبئی کی ایک معروف کمپنی میں ریٹائرمنٹ تک کام کیا، بزنس کئے اور روزنامہ جسارت کراچی کے لئے بطور نامہ نگار کام کیا- بطور صحافی انہوں نے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کیا اور علم و ادب کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں - وہ پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر بھی تھے-


شیخ محمد پرویز کے انتقال کی خبر امارات میں مقیم پاکستانیوں میں بڑے دکھ کے ساتھ سنی گئی - یہاں مقیم ان کے دوستوں، صحافیوں اور عزیز و اقارب نے شیخ محمد پرویز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کے لیے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں