شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات

ٹیک Dec 3, 2025 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں،غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتھک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں