اداکارہ بشریٰ انصاری کراچی کی ابتر حالت پر غمزدہ، شہریوں سے پیٹیشن دائر کرنے کی اپیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شہر قائد کی خراب ہوتی ہوئی حالت پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے پیٹیشن دائر

ٹیک Dec 3, 2025 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شہر قائد کی خراب ہوتی ہوئی حالت پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے پیٹیشن دائر کریں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کراچی کی ابتر حالت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا آخر کیوں طاقتور لوگ اس شہر کو درست کرنے سے گریزاں ہیں، جو لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور پاکستان بھر کے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرتا ہے۔30 سے 40 سال سے یہی سننے میں آ رہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کراچی کی طرف توجہ نہیں دے رہی، کبھی ایم کیو ایم آئی، تو کبھی پیپلز پارٹی، لیکن کسی نے شہر کی حالت بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی۔کراچی ایک ایسا شہر تھا جہاں ہر قومیت کے لوگ امن و محبت کے ساتھ رہتے تھے، پہلے شہر بہت خوبصورت تھا، لیکن اب اس کا نقشہ مکمل بدل چکا ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کی حالت انتہائی افسوسناک ہے، لیکن حکومت اپنے ہی صوبے کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کررہی۔اب تمام شہریوں کو مل کر پیٹیشن دائر کرنی چاہیے، لیکن سوال یہ ہے کہ کس کے خلاف۔

View this post on Instagram

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں