پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی

ٹیک Dec 2, 2025 IDOPRESS

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، منگلا کورکے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، مشق کا مقصد جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دونوں برادرممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشتگردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، مشقیں خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں