لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس موبائل پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق موبائل میں سات

سورس: Representational Image
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس موبائل پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق موبائل میں سات اہلکار سوار تھے۔ بخمل احمد زئی کے قریب پولیس نے مشکوک حملہ آوروں کا سراغ لگا لیا تھا اور اپنی حکمتِ عملی سے انہیں کچے علاقے کی طرف دھکیل دیا۔ راستے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کا پولیس نے بھرپور جواب دیا۔ اسی دوران ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر قریبی آبادی کی طرف فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل علاؤالدین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ چھ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تجوڑی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیٹنی قومی تحریک کا جرگہ جاری تھا اور اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر بڑے نقصان سے علاقے کو بچا لیا۔
