کرکٹ میچوں پر جواء کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی )ایف آئی اے  نے کرکٹ میچوں پر جواء کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمٰن اور زاہد علی کو  گرفتار کرلیا  ۔

ٹیک Nov 28, 2025 IDOPRESS


کراچی (آئی این پی )ایف آئی اے نے کرکٹ میچوں پر جواء کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمٰن اور زاہد علی کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا ءکرانے والوں گروہوں کیساتھ منسلک ہونے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پرفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے۔ ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ بھی کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کی۔زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا، بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے تھے۔

زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر تعارف کراتا تھا، ورلڈ کرکٹ لاء کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے منسلک تھا۔ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے، ملزم کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ بھی کرتا رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ملوث تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں