لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا۔ پاکستانی سکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا۔
پاکستانی سکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے کیاگیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے یہی سکواڈز برقرار رہیں گے۔
بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
