WAIPA  کی سالانہ کانفرنس  پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے کا صدر منتخب کر لیا گیا

دبئی طاہر منیر طاہر)  ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کی سالانہ کانفرنس شارجہ میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے کا

Oct 23, 2025 IDOPRESS


دبئی طاہر منیر طاہر) ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کی سالانہ کانفرنس شارجہ میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ تمام رکن ممالک کی متفقہ حمایت سے ہوا جس میں انڈیا بھی شامل ہے ۔ پاکستان کے لیے معاشی و سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنوبی ایشیا ریجن کی صدارت قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ خطے میں معاشی تعاون، پالیسی ہم آہنگی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔


وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے WAIPA کی 2026 میں کانفرنس کی پاکستان کی جانب سے میزبانی کی پیشکش کی ہے - ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کا قیام 1995 میں عمل میں آیا- یہ دنیا بھر کی سرمایہ کاری فروغ دینے والی ایجنسیز (Investment Promotion Agencies) کا مشترکہ عالمی فورم ہے۔ اس کے 170 سے زائد ممالک رکن ہیں اور یہ تنظیم اقوام متحدہ (UNCTAD)، ورلڈ بینک اور OECD جیسے عالمی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ، پالیسی ریسرچ، تربیت اور بہترین عملی مثالوں کے تبادلے کا کام کرتی ہے۔جنوبی ایشیا ریجن میں پاکستان کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان جیسے ممالک شامل ہیں۔ اب پاکستان نہ صرف ان ممالک کی نمائندگی کرے گا بلکہ خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ ترقیاتی حکمتِ عملی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے قیادت بھی فراہم کرے گا۔


ماہرین کے مطابق، WAIPA کی صدارت پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی بحالی، CPEC، اسپیشل اکنامک زونز، گرین انرجی، ٹیکنالوجی اور ایگریکلچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کا نیا راستہ کھولے گی۔ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ایک متحرک اور ذمہ دار معاشی شراکت دار سمجھتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں