لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) کے درمیان مفاہمت کی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری قائم ہو گئی ہے۔ یہ معاہدہ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد، کیمپس ڈائریکٹر کی سربراہی میں کامسیٹس یونیورسٹی، لاہور کیمپس میں منعقدہ تقریب میں طے پایا۔ ڈاکٹر فاروق احمد، سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنس، صفدر علی، سربراہ سٹوڈنٹ سروس سینٹر اور ڈاکٹر مصباح حق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد جدت، کاروباری مہارت، اور صنعت و جامعہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت طلباء کو منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے عملی تربیت، رہنمائی، اور اسٹارٹ اپ فنڈنگ کے بے مثال مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات (MoITT) اور Ignite نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کا ایک اہم اقدام ہے، جسے Netsol Technologies، ایچ بی ایل، اور Plug & Play Silicon Valley چلا رہے ہیں۔
