ماحول دوست وژن، پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان بدلنے لگا 

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست وژن کی بدولت پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان بدلنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے

Oct 17, 2025 IDOPRESS

سورس: فوٹو : AI

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست وژن کی بدولت پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان بدلنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں فصل جلانے کے بجائے جانوروں کے چارے کے طورپر استعمال کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پنجاب میں پہلی بار کسانوں نے جدید مشینری کے استعمال سے فصل کی باقیات جلانے کے بجائے جدید انداز سے جمع کرکے ایک نئی تاریخ قائم کی گئی ، 14 دیہاتوں کے کل 11205 ایکڑ رقبے سے جدید مشینری کی مدد سے فصل کی باقیات جمع کی گئی۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ 5 ہزار سپر سیڈر سے2 لاکھ رقبہ کاشت ہوا جو جلایا نہیں گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جدید مشینری کے استعمال سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملنا خوش آئند ہے،فصل جلانے کے بجائے چارے کے طورپر استعمال میں لانے والے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔جدید مشینری اور جدید طریقوں کے استعمال سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری لانا اولین مشن ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں