سعودی عرب میں 300 سے زائد پاکستانی ورکرز لاوارث، تنخواہیں بند، اقامے معطل، سفارتخانے کی بے حسی سے مشکلات میں اضافہ

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی عرب کی تعمیراتی صنعت میں خدمات انجام دینے والے سیکڑوں پاکستانی ورکرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر ابھا میں ایک مقامی

Oct 15, 2025 IDOPRESS

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی تعمیراتی صنعت میں خدمات انجام دینے والے سیکڑوں پاکستانی ورکرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر ابھا میں ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے زیرِ انتظام کام کرنے والے 300 سے زائد پاکستانی مزدور گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں، اقاموں اور واپسی کے انتظامات کے بغیر لاوارث حالت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ورکرز پانچ سالہ کنسٹرکشن پراجیکٹ کے لیے بھرتی کیے گئے تھے۔ پہلے چار سال تک معاملات معمول کے مطابق چلتے رہے، تاہم گزشتہ دس ماہ سے کمپنی نے تنخواہیں روک رکھی ہیں۔ متعدد ملازمین کے مطابق کچھ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس میں کی جا رہی ہیں، مگر اقامہ کی مدت ختم ہونے کے باعث وہ رقم نکالنے سے قاصر ہیں۔ کمپنی کی ذمہ داری ہونے کے باوجود اقاموں کی تجدید نہیں کرائی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں