جرمنی نے پاکستانیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجراءبند کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستانیوں کے لیے بری خبر، پاکستان میں جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجراء بند کردیا ہے۔ 

Jul 30, 2025 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے لیے بری خبر، پاکستان میں جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجراء بند کردیا ہے۔

قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، جبکہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔ اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔

جرمن قونصل خانے کے اعلامیے میں ان ناگزیر حالات کی وضاحت نہیں کی گئی جن کی بنیاد پر ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ خدمات کب بحال کی جائیں گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیرونِ ملک تعلیم اور ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک کا رخ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیےجائیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں