راولپنڈی؛احتجاج کیسز میں ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت شدید برہم، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج کیسز میں ملزمان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کااظہار کیااور تمام ملزمان کے ناقابل

Jul 25, 2025 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج کیسز میں ملزمان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کااظہار کیااور تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹرنے کہاکہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں، انکارویہ فراہمی انصاف میں رکاوٹ ہے،عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ضمانتیں منسوخ کی جائیں گی۔

عدالت نے تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت 28جولائی ،تھانہ واہ کینٹ کے مقدمے کی سماعت 30جولائی اورتھانہ نصیرآباد کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں