تحریر: سید عارف مصطفیٰ مجھے کہنے دیجیئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا شدید مخالف ہونے کے باوجود مجھے اسکی پھانسی کا جزوی افسوس ہے ۔۔۔ جزوی یوں کہ اک ایسے
تحریر: سید عارف مصطفیٰ
مجھے کہنے دیجیئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا شدید مخالف ہونے کے باوجود مجھے اسکی پھانسی کا جزوی افسوس ہے ۔۔۔
جزوی یوں کہ اک ایسے شخص کو ایک غلط عدالتی فیصلے اور نہایت جانبدارنہ طریقہء کار اپنا کر تختہء دار پہ چڑھادیاگیا، ۔۔ اہل علم کو بخوبی علم ہے کہ اسکے دور میں طلباء اور مزدوروں کے احتجاجی ہجوموں پر متعدد بار کروائی گئی وحشیانہ فائرنگ سے ہوئی بیشمار ہلاکتوں اور قومی اتحاد کے جلوسوں میں کیئے گئے قتل عام کی پاداش تو بعد میں ، پہلے تو مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھٹو کے کردار کو پہلے ہی تختہء دار کا مستحق بنادیا گیا تھا-