پشاور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی
سورس: File Photo
پشاور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی جانب سے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پی ٹی آئی ذرائع سے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پارٹی ایم پی اے کو 3 لاکھ اور ایم این اے کو 2 لاکھ روپے دیےگئے، بعض ممبران سمبلی نے پیسے لینے سے گریز بھی کیا۔ذرائع کے مطابق عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے دیےگئے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیسے سفری اخراجات کی مد میں دیےگئے ہیں۔
اس حوالے سے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےگفتگو میں کہا کہ علی امین سمیت سب احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنے حلقے میں بھی اعلان کیا ہے جس کو احتجاج کے لیے جو چاہیے مجھےکہے۔