جہلم کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ’’ایکس ‘‘ پر پیغام

جگہ Sep 21, 2026 IDOPRESS

جہلم( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جہلم میں تحصیل روڈ پر ماڈل بازار کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے ’’ایکس ‘‘ پر خصوصی پیغام پوسٹ کیا ۔

الحمدللہ، جہلم میں تحصیل روڈ پر ماڈل بازار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تاجر، چیمبر کے نمائندے، سیاسی ساتھی، انتظامیہ اور شہری ہمراہ تھے۔ ماڈل بازار کے قیام سے جہلم کے عظیم اور تاریخی شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


اس منصوبے سے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کو آمدورفت… pic.twitter.com/OrJy4J60e9

— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) September 20,2026

پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’الحمدللہ، جہلم میں تحصیل روڈ پر ماڈل بازار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تاجر، چیمبر کے نمائندے، سیاسی ساتھی، انتظامیہ اور شہری ہمراہ تھے۔ ماڈل بازار کے قیام سے جہلم کے عظیم اور تاریخی شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس منصوبے سے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کو آمدورفت اور خریداری میں سہولت ملے گی، جبکہ دکانداروں کے دیرینہ مسائل بھی حل ہوئے ہیں۔ ضلع جہلم میں دکانوں کی نیلامی کے وقت بھی مقامی دکانداروں کے حقوق اور جائز مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔ جہلم کے شہریوں اور دکانداروں کے اس پرجوش استقبال کا بے حد مشکور ہوں۔ آئندہ بھی شہریوں اور ساتھیوں کی مشاورت سے جہلم کے بازاروں سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں