ابوظہبی میں مونا المنصوری کا منفرد فیشن شو، بچوں کو جنک فوڈ سے بچانے کا تخلیقی انداز ، متعدد فنکاروں، میڈیا شخصیات کی شرکت

جگہ Jun 25, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) شیخ خلیفہ بن ذیاب بن سیف آل نہیان نے ابوظہبی کے قصر الإمارات ماندارین اورینٹل میں “ہوامیر فریجنا” فیسٹیول کا افتتاح کیا، جسے بچوں میں کاروبار، تجارت، قومی ورثے اور خاندانی اقدار کے فروغ کے لیے پہلا خاندانی تراثی فیسٹیول قرار دیا گیا ہے۔ الخلیج کے مطابق یہ فیسٹیول اماراتی بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر ڈاکٹر منى المنصوری نے “عام الأسرة” کی مناسبت سے منظم کیا۔


افتتاحی تقریب میں فنکارہ زینب العسکری، مصری میڈیا پرسن بوسی شلبي، متعدد فنکاروں، میڈیا شخصیات اور مہمانوں نے شرکت کی۔ شیخ خلیفہ بن ذیاب نے افتتاحی پروگرام سے قبل “التاجر الهامور” نمائش کا دورہ کیا، جو “آج کا چھوٹا تاجر، کل کا بڑا تاجر” کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 43 ننھے تاجروں نے اپنی مختلف مصنوعات پیش کیں۔


فیسٹیول کے پروگرام میں بچوں کے لیے ورثے اور تخلیقی سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا۔ اس میں صقاری کا خصوصی مظاہرہ شامل تھا، جس میں راشد الکندی، سعید اور حمدان العامری اور نعیمہ العامری نے حصہ لیا۔ پروگرام میں مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی صقاری سے محبت پر مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی، جبکہ بچوں کے فیشن ویک سے متعلق ویڈیو اور ننھے ڈیزائنرز صالح اور عبداللہ الطنيجی کا کیژول فیشن شو بھی پیش کیا گیا۔


ڈاکٹر منى المنصوری نے بچوں کے لیے 23 موسمِ گرما کے ڈیزائنز پر مشتمل فیشن شو پیش کیا، جن کے رنگ اور تصورات پھلوں، سبزیوں اور سمندر سے متاثر تھے۔ تین روزہ فیسٹیول میں ورکشاپس، مقابلے، خاندانوں کے اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ فیشن شو اور بچوں کے لیے تراثی گیت بھی شامل رہے۔ اختتامی پروگرام میں فیسٹیول کے سرپرست، شریک بچوں، ننھے صقاروں، بچوں کے فیشن ڈیزائنرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، میڈیا نمائندوں اور سرطان سے صحت یاب ہونے والی بچی میثاء کو بھی اعزازات دیے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں