
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں کے علاقے ڈومیل میں جائیداد کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں اودین کلہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر چچا زاد ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ اور تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
