چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم

جگہ May 26, 2026 IDOPRESS

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لیے قابل تقلیڈ ماڈل ہے، معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی نائب صدر ہین ژینگ نے شرکت کی اور یادگاری کیک کاٹا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ 75 برس میں بے مثال ترقی کی، معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں، چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل بن چکا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2010 کے تباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں