
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں16مسافر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب وین کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں 16مسافر جاں بحق ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 8افراد زخمی بھی ہوئے ،جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ وین درائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد عید کی چھٹیاں گزارنے آبائی گھروں کو جا رہے تھے۔
