اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف بانی کی رہائی کیلئے فورس بنانے کیخلاف درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف بانی کی رہائی کیلئے فورس بنانے کیخلاف درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف بانی کی رہائی کیلئے فورس بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانات پر عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ، ٹھوس شواہد یا فورس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہو تو دکھا دیں۔
وکیل درخواست گزار نے ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی،عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
