ایران امریکا جنگ بندی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات فوراً ہی عالمی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔

جگہ Apr 8, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات فوراً ہی عالمی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز 12920 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق بڑی نوعیت کی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔

آج صبح کاروبار بڑھتے ہی کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کے بڑے اضافے پر ٹریڈنگ صبح 9 بجکر 37 منٹ پر معطل کی گئی، جس کے بعد اب بازار حصص میں کاروباری سرگرمیاں 10 بجکر 42 منٹ پر بحال ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی مشروط جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں بڑا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں