باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل زوولبا آمد، گارڈ آف آنر پیش

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آذربائیجان کے

جگہ Feb 24, 2025 IDOPRESS

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں