
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والوں کے لیے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف کراتے ہوئے انکم ٹیکس رولز میں نیا باب شامل کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ٹیکس کیلئے سوشل میڈیا آمدن سے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک کٹوتی ہو گی اور کم از کم قابل ٹیکس آمدن کا حساب مجموعی آمدن میں سے قابل قبول اخراجات نکال کر کیا جائے گا۔
ایف بی آر سے جاری نئے قواعد کے مطابق نئے قواعد پاکستان میں سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے رہائشی افراد پر لاگو ہوں گے، اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو دینا ہوگا۔
