پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

سافٹ ویئر Sep 23, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 64 فیصد سے زائد رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 89 ہزار 373 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 60 امیدوار کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈ ملتان اور بہاولپور نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں مجموعی طور پر 79 ہزار 796 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 53 ہزار 489 امیدوار کامیاب قرار پائے، بورڈ کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 67.3 فیصد رہا۔

اسی طرح بہاولپور بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 60 ہزار 592 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 48 ہزار 249 ریگولر جبکہ 12 ہزار 343 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔

بہاولپور بورڈ کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 31 ہزار 850 ریگولر اور 4 ہزار 454 پرائیویٹ طلبہ شامل ہیں، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 59.92 فیصد رہا، جبکہ ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 66.01 فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں کا 36.09 فیصد رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں