پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد کا کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور

سافٹ ویئر Sep 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے ملزم کونین کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔

سیشن عدالت ملیر نے درخواستِ ضمانت کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم پر پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں